ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوپی الیکشن :چھ لیفٹ پارٹیاں متحد،مل کرالیکشن لڑیں گی

یوپی الیکشن :چھ لیفٹ پارٹیاں متحد،مل کرالیکشن لڑیں گی

Wed, 09 Nov 2016 20:11:05  SO Admin   S.O. News Service

کسانوں،دلتوں اوراقلیتوں پرمظالم کے خلاف اتحادضروری
لکھنؤ،9نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے اگلے اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کی جانب سے مہاگٹھ بندھن بنانے کے قواعد کے درمیان چھ بائیں بازو کی جماعتوں نے آج ایک اسٹیج سے ریاست کے ووٹروں سے متبادل کو منتخب کرنے کی مشترکہ اپیل کی۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر بالترتیب سیتارام یچوری اور ڈی راجہ نے یہاں بائیں کی بڑی ریلی میں کہا کہ علیحدگی پسندی، فرقہ واریت اور غریب، مزدور، کسان، دلت اور اقلیت پر ظلم کا جو سلسلہ چل رہا ہے، اس سے نجات چاہئے۔متبادل توہے لیکن متبادل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عوام کی طاقت چاہئے۔بائیں بازوں کے رہنماؤں نے اعلان کیاکہ اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی ایک نئی لہر کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے تمام بائیں بازوکی جماعتوں نے اتر پردیش کے انتخابات میں مل کر عوام کے درمیان جانے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ متبادل راستہ اپنانا ہے۔ریلی میں سی پی ایم اور سی پی آئی کے علاوہ آل انڈیا فارورڈ بلاک، سی پی آئی،مالے، آر ایس پی اورایس اوی سی آئی کمیونسٹ رہنماؤں نے بھی حصہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے کہاکہ چھ بائیں جماعتوں نے آج کی ریلی کے ذریعے ریاست کے عوام کوپیغام دیا ہے کہ اس سے اترپردیش اور ملک کو نئی سیاسی سمت ملے گی۔یچوری نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادکیلئے فرقہ واریت بھڑکا رہے ہیں۔اپنے سیاسی مفادکیلئے وہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہیں۔


Share: